26 اپریل 2018 - 05:03
جارح ممالک کے سربراہان ہمارے حملوں کے منتظر رہیں / یمنی راہنماؤں کا رد عمل

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا کہ صالح الصماد صوبہ الحدیدہ میں جہادی فرائص کی انجام دہی کے وقت جارح امریکی ـ سعودی اتحاد کے حملے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور اس کونسل نے مہدی المشاط کو اس کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے منگل [24 اپریل کو] کو صدر یمن صالح بن علی الصماد کی شہادت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد جارح ممالک کے سربراہان جان لیں کہ انہیں کہیں بھی امن نہیں ملے گا۔

- یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا کہ صالح الصماد صوبہ الحدیدہ میں جہادی فرائص کی انجام دہی کے وقت جارح امریکی ـ سعودی اتحاد کے حملے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور اس کونسل نے مہدی المشاط کو اس کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

کونسل نے کہا ہے کہ شہید الصماد کے جنازے کا اعلان جلد ہوگا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ شہید الصماد کے جنازے میں بھرپور شرکت کریں۔

کونسل نے تین دن کے عام سوگ اور چالیس دن تک قومی پرچم کے نیم سرنگوں رہنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

- انصار اللہ کے ترجمان نے شہید الصماد کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے جارح ممالک کی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی اور تمام محاذوں میں حاضر ہوئے۔

- انصار اللہ کے قائد سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جارح افواج دہشت گردی کے اس جرم کے قانونی ذمہ دار ہیں اور انہیں اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس جرم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

- تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الفحوم نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے جارح ممالک کے دارالحکومتوں پر بیلیسٹک میزائلوں کے حملوں کی دھمکی دی۔

- یمن کی قومی دفاعی کونسل نے مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کو ریڈ الرٹ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کو آج دشمنوں کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ طاقت اور استقامت کی ضرورت ہے۔

دفاعی کونسل نے دھمکی دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج یمن میں جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اور شہید صالح الصماد پر دہشت گردانہ حملہ ان ہی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور ہم بہت جلد ان جرائم کے جواب میں تسدیدی کاروائی کریں گے۔

- یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ الصماد پر دہشت گردانہ حملے کے عظیم جرم کا جواب بہت دہلا دینے والا اور نہایت دردناک ہوگا۔۔۔ جارح ممالک کے سربراہوں کو جان لینا چاہئے کہ انہیں اپنے جرم کی ناقابل برداشت قیمت ادا کرنا پڑے گی اور وہ آج کے بعد کبھی بھی چین اور سکون کا مزہ نہیں چکھ سکیں گے۔

- یمنی وزارت دفاع میں ایک ذریعے نے کہا ہے کہ جارح ممالک کے سربراہ اور دوسرے حکام جان لیں کہ اس کے بعد انہیں امن و سکون نصیب نہ ہوگا۔

- یمنی منوبین کی اسمبلی نے منگل کے ہنگامی اجلاس میں اعلی سیاسی کونسل کے نئے سربراہ مہدی المشاط کی تقرری کی توثیق کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰